جمعه 15/نوامبر/2024

قطر کی غزہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد

جمعہ 12-اکتوبر-2018

خلیجی ملک قطر نے حسب معمول فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر کی طرف سے غزہ کی  پٹی میں ترقیاتی فنڈ کے ضمن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امدادی پیکج کا مقصد بارہ سال سے اسرائیلی محاصرے کا سامنا کرنے والے غزہ کے عوام کی مالی اور معاشی مشکلات میں مدد فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 2006ء میں غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو یہ اجتماعی سزا اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو پارلیمانی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرانے کی پاداش میں دے رکھی ہے۔

گذشتہ برس 30 اپریل کو فلسطینی اتھارٹی نے بھی غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں اور غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر مراعات کم کر دی تھیں۔

دو روز قبل قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے ایندھن فراہم کیا تھا جس پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سخت ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی