بڑی عمر کے افراد کے برعکس شیر خوار بچے پانی کی زیادہ قلت کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کی ایک اہم وجہ ان کا پانی نہ پینا ہے۔ شیر خوار بالخصوص 6 ماہ تک کی عمر کے بچے پانی نہیں پاتے۔ پانی پینے کی صلاحیت نہ رکھنا بعض اوقات بچوں کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ بالغ افراد کو پانی کی 55، 60 فی صد ضرورت ہوتی ہے جب کہ شیر خواروں کو 75 فی صد پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ان بچوں کے جسم میں پانی کی مقدار میں کمی قرار دی جاسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم سن بچے پانی استعمال نہیںکرسکتے۔ پانی نہ پینے سے بچوں کے جسم میں خون کا ارتکاز کم اور سوڈیم کا ارتکاز متاثر ہوسکتا ہے۔
پانی کی کمی بچوں میں کنفیوژن، قے، اعصابی کم زوری جیسے عوارض پیدا ہوسکتے ہیں۔ اگر حالت مزید خراب ہوتو پانی میں زہر پیدا ہونے سے موت بھی ہوسکتی ہے۔