یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل نے محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا

جمعرات 11-اکتوبر-2018

قابض صہیونی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنےکا حکم دیتے ہوئے خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچار فراس الدبس نے بتایا کہ بدھ کو اسرائیلی پولیس کی طر ف سے مسجد اقصیٰ میں صفائی کے عملے کے تین ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہوں اور جلد ازجلد خود کو پولیس سینٹر میں پیش کریں۔

الدبس نے بتایا کہ پولیس نے تین ملازمین کو قبلہ اول میں داخلے سے روکنے کے بعد انہیں مغربی بیت المقدس میں واقع "القشلہ” پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی