چهارشنبه 30/آوریل/2025

"جمال خاشقجی فلسطینیوں کے بہی خواہوں میں شامل تھے”

منگل 9-اکتوبر-2018

حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں لاپتا ہونے اور مبینہ طورپر قتل کیے جانے والے سعودی عرب کےدانشور جمال الخاشقجی فلسطینیوں کے بہی خواہوں میں شامل تھے۔

وہ گاہے بہ گاہے اپنے کالموں، مضامین اور ٹاک شوز میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرتے اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے۔ یکم اکتوبر کو انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ "ٹوئٹر” پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں "لندن اور فلسطین کو ذہن میں چھوڑ کر جا رہا ہوں”۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے لندن میں ایک کانفرنس میں شرکت کی۔ یہاں میرا محققین اور دانشوروں کے ساتھ تعارف ہوا۔ یہ لوگ قضیہ فلسطین کو منصفانہ پیرائے میں حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

فلسطین کے لیے اپنی آخری ٹویٹ میں جمال الخاشقجی نے لکھا کہ "اسرائیلی لابی کی طاقت کے علی الرغم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والے لوگو موجود ہیں اور ان کی آواز صہیونی لابی کی طاقت سے بڑھ کر ہے‘۔

مختصر لنک:

کاپی