اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کے ماتحت فلسطینی پولیس اسرائیلی فوج کےساتھ مل کرہفتے کے روز مزاحمتی حملے میں دو یہودیوں کو جہنم واصل کرنے والے فلسطینی کو تلاش کررہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ کے قریب "اریئیل” یہوی کالونی میں ایک فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے دو یہودیوں کی ہلاکت کے بعد فلسطینی پولیس حملہ آور کی تلاش کے لیے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کی شام شمالی سلفیت میں "برکان” یہودی کالونی میں فائرنگ کرکے دو یہودیوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا تھا۔
عبرانی ریڈیو کے مطابق ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیںہوسکی۔ فلسطینی سیکیورٹی فوعرسز نے بھی اسرائیلی فوج کو انٹیلی جنس، لاجسٹک اور ملزم کی تلاش میں معاونت فراہم کی ہے۔