انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں کو اسرائیلی فوج کے حملوں میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مندوبین نے گذشتہ روزغزہ میں ریڈ کراس کے دفتر کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔
مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں مظاہرین کی مدد کرنے والےامدادی کارکنوں پر حملوں کو اسرائیل کی کھلم کھلا ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنا کر انہیں شہید اور زخمی کررہی ہے۔
اس موقع پر امدادیی کارکن محمود عبدالعاطی نے کہا کہ اسرائیلی فوج دانستہ طورپر فلسطینی مظاہرین کو بچانے والے رضاکاروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔