جمعہ کےروز ایک خوف زدہ یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں مصلیٰ المروانی کی چھت پر چڑھ دوڑا تاہم مسجد کے محافظوں نے اسے پکڑنے کے بعد اسرائیلی حکام کے حوالے کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو ایک یہودی آبادکار مسلمانوں کے لباس اور حلیے میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا اور دوڑتا ہوا مسجد مروانی کی چھت پر چڑھ گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کار کو مسجد کے محافظوں نے دیکھ لیا اور انہوں نے اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑا۔ بعد ازاں اسے اسرائیلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
کل جمعہ کو قریبا 50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ زیادہ تر فلسطینی بیت المقدس اور 1948ء کے مقبوضہ شہروں سے نماز جمعہ ادا کرنے قبلہ اول میں آئے۔