چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں جنگ بندی کی مساعی میں معاونت کے لیے تیار ہیں:میرکل

جمعہ 5-اکتوبر-2018

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں معاونت کے لیے تیار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کے دورے کے دوران حیفا میں اسرائیلی طلباء سے خطاب میں کہا کہ جرمنی غزہ کے علاقے میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں معاونت اور ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ جرمن چانسلر گذشتہ روز اسرائیلی ریاست کےدورے پر تل ابیب پہنچی تھیں۔ ان کے ساتھ اسرائیل آنے والوں میں وزراء بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جرمن چانسلر کی طرف سے فلسطینی علاقے غزہ میں جنگ بندی میں ثالثی کی تجویز ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیلی دشمن غزہ کی سرحد پر فوج جمع کررہا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد غزہ کی پٹی پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاری کرنا ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرائی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کرائے۔ ان میں گیلاد شالیت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی