چهارشنبه 30/آوریل/2025

ستمبر میں غاصب صہیونیوں پر فلسطینیوں کے431 مزاحمتی حملے

جمعہ 5-اکتوبر-2018

ستمبر میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں،قابض فوج اور غاصب یہودیوں پر 431 حملےکیے۔ یہ اعدادو شمار اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس’’ کے شعبہ اطلاعات ونشریات کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے مزاحمتی کارورائیوں کےلیے نئے اسالیب بھی اختیار کیے گئے۔ اسرائیلی فوج پرفائرنگ،چاقو کے حملے، سنگ باری،یہودیوں کے ساتھ تصادم اور یہوی شرپسندوں کے حملوں کی روک تھام کے واقعات سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فلسطینیوں کی طرف سے ستمبر میں فائرنگ کے چار واقعات، چاقو کے تین حملے، سنگ باری کے 11 واقعات ریکارڈ کیے گئے جب کہ دستی بموں کے متعدد واقعات بھی شامل ہیں۔

بیت المقدس اور غرب اردن میں 165 مزاحمتی حملے کیے گئے جن میں ایک صہیونی ہلاک اور 10 سے زاید زخمی ہوگئے۔

ستمبر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں تین فلسطینی شہید اور 165 زخمی ہوئے۔ ستمبر میں فلسطینیوں کے حملوں میں اگست کی نسبت اضافہ دیکھا گیا۔ اگست میں 388 مزاحمتی واقعات کا اندراج کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی