چهارشنبه 30/آوریل/2025

ستمبر: قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے14 مکانات مسمار کیے

جمعرات 4-اکتوبر-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق ستمبر 2018ء کے دوران قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رہا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ قابض صہیونی حکام نے نسل پرستانہ پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھا۔ ستمبر میں مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 14 رہائشی مکانات مسمار کیے گئے جب کہ دسیوں مکانات کو خالی کرنے یے احکامات جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے ساتھ املاک پر قبضے، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ بھی عروج پر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران اسرائیلی حکومت نے غرب اردن اور بیت المقدس میں دسیوں مقامات یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیر اور یہودی کالونیوں کی توسیع کے لیے فلسطینی اراضی پر قبضے کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ میں بیت المقدس کےنواحی علاقے”الخان الاحمر” کی مسماری اور اس میں بسنے والے فلسطینیوں کو جبرا بے دخل کرنے کی ظالمانہ صہیونی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی