فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ ستمبر میں قابض فوج نے الخلیل گورنری سے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران قابض فوج نے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں تین خواتین اسراء خضر لافی، غنیماتکو حراست میں لیا جب کہ ھناء مسک اور ورنا دویک کو رہا کردیا گیا۔
ستمبرکے مہینے میں قابض صہیونی حکام نے الخلیل کے 24 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔ 13 اسیران کی انتظامی حراست میں توسیع کی گئی۔ 15 مریضوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں 15 طالب علم اور 10 بچےشامل ہیں۔