جمعه 15/نوامبر/2024

سنہ 2018ء: ہر 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی شہید

بدھ 3-اکتوبر-2018

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنہ 2018ء کے دوران قابض صہیونی فوج نے اب تک 234 فلسطینیو شہید کئے۔ اس اعتبار سے اوسطا 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی کو شہید کیا جاتا رہا ہے۔

فلسطین میں نیشنل سوسائٹی برائے سیران و شہداء کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین ماہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 64 فلسطینی شہید جب کہ رواں سال اب تک 234 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

رپورٹ میں یکم جنوری 2018ء سے 30 ستمبر 2018ء کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ یوں اوسطا ہر 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی شہید ہوتا رہا۔ سنہ 2017ء کی نبت یہ تناسب ساڑھے چار گنا زیادہ ہے۔ گذشتہ برس اسی عرصے میں اسرائیلی دہشت گردی میں 76 فلسطینی شہید کئے گئے اور وہ اوسطا 115 گھنٹے میں ایک شہید کا تناسب ہے۔

مختصر لنک:

کاپی