شنبه 03/می/2025

یہودی اشرار کا دیوار براق اور پرانے بیت المقدس میں اشتعال انگیز مارچ

بدھ 3-اکتوبر-2018

یہودی آباد کاروں کی جانب سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز سیکڑوں یہودیوں نے پرانے بیت المقدس، دیوار براق، مسجد اقصیٰ کے تاریخی دروازوں کے سامنے اور تاریخی مقامات میں ایک اشتعال انگیز مارچ کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے اس موقع پر دیوار براق کے سامنے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ مارچ کے دوران غاصب شرپسندوں نے فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف جب کہ مسلمانوں کےقبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کے حق میں نعرے بازی کی۔

فلسطینی نیوز ایجنسی’وفا‘ کے مطابق دیوار براق سے شروع ہونےوالی اشتعال انگیز ریلی نے شاہراہ الواد اور الآلام روڈ پر پرانے ھوسپیس اسپتال کے قریب قیام کیا اور فلسطینیوں، مسلمانوں اور عربوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

یہ ریلی مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار میں دیوار براق کے صحن سے چلی اور شاہراہ السلسلہ سے ہوتے ہوئے، شاہراہ الواد اور کئی دوسرے تاریخی مقامات سے گذری۔ یہ ریلی ایک ایسے وقت میں نکالی گئی جب فلسطین میں یہودیوں کے ’عید العرش‘ کے بعد عید نزول تورات کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی