فلسطین میں ایک ریسرچ مرکز کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ستمبر کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 6 دسمبر 2017ء کو امریکا کی طرف سے اعلان القدس کے بعد 282 فلسطینی شہید کردیےگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کے زیراہتمام کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 60بچوں اور پانچ معذوروں سمیت دسیوں فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد اسرائیلی بم باری میں 17 فلسطینی مزاحمت کار شہید،28 فلسطینی بمباری، چھ اسیر اور فلسطینی سائنسدان فادی البطش کو ٹارگٹ کلنگ میں انڈونیشیا میں شہید کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال 30 مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہونے والے احتجاج کے دوران اب تک 183 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ ستمبر میں 27 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ ان میں 23 فلسطینی غزہ کی پٹی میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہوئے۔