پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی دہشت گردی، جوابی اقدام کے لیے آپشنز زیر غور ہیں: اسلامی جہاد

پیر 1-اکتوبر-2018

اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت میں سات فلسطینیوں کی شہادت کے بعد دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

اسلامی جہاد کے ترجمان  داؤد شہاب نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کا عسکری بازو غزہ میں حق واپسی مظاہرین کے مارچ پر گولیاں برساںے کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پرغور کررہےہیں۔

داؤد شہاب کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو صہیونی دشمن کے خلاف جوابی کارروائی کا بھرپور حق ہے۔ فلسطینی مزاحمتی قوتیں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور حق واپسی مظاہروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مختلفا آپشنز پرغور کررہی ہے۔

داؤد شہاب کا کہنا تھا کہ عرب ممالک، عالمی برادری اور اقوام متحدہ صہیونی ریاست کے جرائم سے بہ خوبی آگاہ ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جُمعہ کواسرائیلی فوج نے فلسطین کے غزہ کی  پٹی میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائی تھیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور 500 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی