چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتفاضہ القدس کےآغاز سے اب تک 4105 فلسطینیوں کوانتظامی قید کی سزائیں

پیر 1-اکتوبر-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کے سرکاری ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کو فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک قابض صہیونی حکام نے 4105 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں کئی سو فلسطینیوں کو پہلی بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی جب کہ سیکڑوں کی انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی انتظامی قید میں توسیع کے عمل میں توسیع کی گئی ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا جاتا اور انہیں انتظامی قید میں ڈالا جاتا ہے۔

رپورٹ میں انتظامی حراست کے فلسطینی شہریوں کی سماجی، خاندانی اور نفسیاتی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید میں ڈالنا صہیونی حکام کی ایک طے شدہ پالیسی بن چکی ہے اور فلسطینیوں کو انتہائی منظم انداز میں قید وبند میں ڈال کر ان کے خانگی اور سماجی نظام کوتباہ کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی