چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 7 فلسطینی زخمی

پیر 1-اکتوبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی اور البریج پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کرکے سات فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےنامہ نگار کےمطابق رات کے وقت فلسطینی شہری حق واپسی کے حصول اور غزہ پر عاید کردہ ناکہ بندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ کی گئی، رات گئے وسطی غزہ، المغازی، البریج کیمپ، خزاعہ، مشرقی خان یونس اور شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر فلسطینیوں پر گولیوں چلائیں۔

البریج کیمپ میں چار ، خزاعہ میں دو اور مشرقی جبالیا میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔ ایک زخمی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد پر فلسطینیوں نے حق واپسی احتجاج شروع کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کی اجاتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 202 فلسطینی شہیداور 21 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی