اردن کے ڈاکٹروں نے دماغی طورپر فوت ہونے والے ایک نوجوان کے دل کی کامیاب پیوند کاری کرکے ایک نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔
مرکز اطلاعات کے مطابق عمان میں قائم نیشنل مرکز برائے پیوند کاری اعضا کے زیراہتمام دل کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ اس طبی مرکز میں دل، جگر اور گردوں کی پیوند کاری کی جاتی ہے۔
دل کی پیوند کاری دارالحکومت عمان کے میڈیکل سٹی کےڈاکٹروں کے زیر نگرانی کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی کامیاب پیوند کاری کے نتیجے میں وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دل کی پیوند کاری سے انسان فطری انداز میں زندگی گذارنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔