مصر کی سب سے بڑی دینی درس گارہ جامعہ الازھر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کو وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہروں کےدوران قابض فوج نے فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید اور 500 زخمی ہوئے تھے۔
جامعہ الازھر نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو قتل عام قرار دیا اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کو نہتے کرکے انہیں تشدد کے ذریعے شہید اور زخمی کررہی ہے۔