قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھات لگا کر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو اغواء کرلیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے نماز عشاء کے وقت الخلیل شہر میں ایک فلسطینی لڑکے 17 سالہ احمد اسامہ القواسمی کو گھات لگا کر گرفتار کرلیا۔
القواسمی دکان سے کچھ چیزیں خرید کرنے کے بعد اپنی گاڑی کے پاس پہنچا تو قابض فوج نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی لڑکے کے پر بندوق رکھی اور اسے خاموش رہنے کا کہنے کے بعد اٹھا کر سیاہ رنگ کی جیپ میں ڈالا اور تیزی کے ساتھ وہاں سے غائب ہوگئی۔