چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کے تقدس صہیونی مذہبی جارحیت کا سامنا ہے:الکسوانی

ہفتہ 29-ستمبر-2018

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر اور سرکردہ عالم دین الشیخ عمر الکسوانی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے قبلہ اول اور اس کے تمام اہم مقامات کو غاصب اور شرپسند یہودیوں کے لیے مباح قرار دے رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں خطرناک مذہبی جارحیت کا سامنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو 1143 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودیوں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

الکسوانی کا کہنا تھا ک جمعرات کو علی الصباح 924 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ شام کے اوقات میں اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں مزید 210 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ ان میں اسرائیلی فوج کے تین سینیر افسران اور انتہا پسند یہودی ارکان کنیسٹ بھی شامل تھے۔

الکسوانی نے کہا کہ یہویوں کے مذہبی تہوار’عید العرش‘ کے آغاز سے اب تک ہزاروں یہودی قبلہ اول پر دھاوے بول کر مقدس مقام کے بے حرمتی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار انفرادی اور اجتماعی طورپر قبلہ اول کے بے حرمتی کے مرتکب ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی