چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلحہ کی شام منتقلی پر صہیونی ریاست روس پر سیخ پا

ہفتہ 29-ستمبر-2018

اسرائیل نے روس کی جانب سے شام کو اسلحہ کی فراہمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صہیونی ریاست نے الزام عاید کیا ہے کہ روس نے شام کو اسلحہ کی سپلائی کے لیے فضائی پل بنا رکھا ہے۔

عبرانی ٹی وی 2نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی مصنوعی سیاروں سے روس کے ’ایل 75‘ مال بردار طیارے کو شام کے ’حیمیم‘ فوجی اڈے پر اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز پر طیاروں کے راڈار سے غائب کرنے کے آلات شامل تھے۔ اس کے علاوہ روس نے حال ہی میں شام کو ؔایس 300‘ نامی دفاعی شیلڈ مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور روس کے درمیان حالیہ ایام میں سخت کشیدگی جاری ہے۔ روس نے الزام عاید کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں ایک فوجی جہاز کو مار گرانے کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوتی ہے۔ اسدی فوج نے گذشتہ ہفتے غلطی سے روس کے ایک جنگی طیارے ’ایل 20‘ کو مار گرایا تھا جس کے بعد روس اور اسرائیل کےدرمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی