جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی سماجی کارکن کی انتظامی قید میں توسیع کی شدید مذمت

جمعہ 28-ستمبر-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن اور ڈائریکٹر اسیران اسٹڈی سینٹر اسامہ شاہین کی انتظامی قید میں توسیع کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسامہ شاہین کی سزا صہیونی دشمن کی انتقامی سازش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سامہ حسین شاہین کو مزید چار ماہ کے لیے انتظامی قید کے تحت ’النقب‘ جیل میں ڈالا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطینی سماجی کارکن 35 سالہ اسامہ حسین شاھین کو جنوبی الخلیل میں دورا کے مقام سے 31 مئی 2018ء کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں چار ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

اسیران مرکز نے ڈائریکٹر اسامہ حسین شاہین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتارکرکے تشدد کا  نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی