یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے الخلیل سے نوجوان خاتون قلم کار گرفتار کرلی

جمعرات 27-ستمبر-2018

قابض اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک نوجوان خاتون صحافی اور قلم کار کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے آج بدھ کو الخلیل کے نواحی علاقے صوریف میں تلاشی کی کارروائی کے دران صحافیہ اسراء خضر لافی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اسراء لافی کےگھر کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں قابض فوجی گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسراء کے گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد لافی کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

خیال رہےکہ اسراء خضر لافی مقامی صحافیہ ہیں جو کئی سال سے ریڈیو اور دیگر نشریاتی اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔اس کے والد الشیخ خضر لافی ایک عالم دین ہیں اور وہ متعدد بار فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید رہ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی