انسانی حقوق کی 60 تنظیموں نے فلسطین پرصہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف 25 سے28 ستمبر ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس مہم کے متوازی ایک مہم بھی جاری ہے جس میں ’سامی ازم قبول نہیں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے۔ عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرزمین فلسطین پر اسرائیل نے غیرقانونی اور ناجائز قبضہ جما رکھا ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے فلسطینی قوم کے خلاف مظالم کو مسترد کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی دسیوں قراردادوں کی منظوری کے باوجود فلسطینیوں پر ظلم جاری ہے۔
بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے حوالے سے منظور کردہ قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔