شنبه 16/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ننھی مہمان کون؟

جمعرات 27-ستمبر-2018

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن پیر کے روز اپنی بچّی کو لے کر اقوام متحدہ میں داخل ہوئیں تو وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شیرخوار بچّے کے ساتھ شرکت کرنے والی اعلی سطح کی پہلی عہدے دار بن گئیں۔

آرڈرن جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں اپنے پہلے خطاب کی تیاری میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی ان پر اپنی تین ماہ کی بیٹی "نیو” کی دیکھ بھال کی ذمّے داری بھی عائد ہے۔

اقوام متحدہ میں "نیو” کے داخلے کے لیے جو پاس بنا ہے اس پر "نیوزی لینڈ کی طفلِ اوّل” درج ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ہاں 20 جون کو "نیو” کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے 6 ہفتے کی خصوصی چھٹیاں گزارنے کے بعد اگست سے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا تھا۔

جیسینڈا آرڈرن اپنی بچّی کو نیویارک ساتھ لانے پر مجبور ہو گئیں تا کہ ماں کے دودھ کا سلسلہ منقطع نہ ہو۔

عالمی اخبارات نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور ان کی بچّی کی تصاویر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی