بھارتی اخبارات کے مطابق اسرائیلی پولیس کا یونی فارم بھارت کے شہر کیرالہ میں تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے مختلف عہدیدار شمالی کیرالہ کے دورافتادا دیہات کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں۔ ان عہدیداروں کا یہ دورہ اس لیے ہو رہا ہے کے ضلع کنور کے ایک یونٹ میں نیلے رنگ کی بڑی استین والےپولیس یونیفام تیار کیے جا رہے ہیں۔ کنور کا علاقہ روایتی دستکاری سے تیار کردہ کپڑوں کی برامد کا مرکز ہے۔
کنور کے والیولیچم نامی دیہات کے انڈسڑیل پارک میں قائم ایپرل پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی میں سینکڑوں درزی اسرائیلی پولیس کا یونیفام تیار کر رہے ہیں۔ یہ درزی نہ صرف دو جیبوں والی شرٹ تیار کر رہے ہیں بلکہ ان شرٹ کی آستین پر پولیس کے نشان اور ٹریڈ مارک بھی چسپاں کر رہے ہیں۔
مقامی درزی گزشتہ تین برسوں سے اسرائیلی پولیس کے لیے سالانہ تقریبا ایک لاکھ شرٹ تیار کر رہے ہیں۔
اس کمپنی کو کویت کی فائرسروس اور نیشنل گارڈز کے یونیفام کی تیاری کا بھی ٓارڈر ملا ہے۔
کمپنی کے اکاؤنٹس منیجر سجن کمار نے بتایا کہ ہم گزشتہ تین برسوں سے اسرائیلی پولیس کے مرد اور خواتین عہدیدارں کے لیے شرٹس مہیا کر رہے ہیں۔ پہلے ٹراؤزر بھی مہیا کرتے تھے لیکن اب اس کا ٓارڈر چینی کمپنی کو چلا گیا ہے۔ ہمیں اُمید ہے ہم بہت جلد اس ٓارڈر کودوبارا حاصل کر لیں گے۔