پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کا حماس کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن

جمعرات 27-ستمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آج جُمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں جماعت کے درجنوں رہ نماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حماس کے ذرائع کے مطابق  جمعرات کو عباس ملیشیا نے جماعت کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے حماس کارکنوں کو نامعلوم ٹارچر سیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں طلباء، اساتذہ اور دیگر کارکن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طولکرم میں عباس ملیشیا نے حماس رہ نما لیث العتیلی، طوباس میں مشرف اب عرہ اور نضال العروج سلفیت سے عزیز فتاش اور نابلس سے زاھر موسیٰ کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے دیگر حماس رہ نماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات منظرعام پر آ رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی