اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران چھ فلسطینی شہریوں کوحراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لینے کے بعد چھ فلسطینیوں کو حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق تین فلسطینیوں کو تعلق بیت المقدس کے قصبوں الطور اور سلوان سے ہے۔ ان کی شناخت محمد ابو غنام ، عدنان الرجبی اور 20 سالہ مہدی جابر جب کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے سے انس دباغ،علی بکیرا، اور محمد الحموری کو حراست میں لیا گیا۔