جمعه 15/نوامبر/2024

فوجی پریڈ پرحملے میں سعودی عرب اور امارات کا ہاتھ ہے: خامنہ ای

بدھ 26-ستمبر-2018

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے الزام عاید کیا ہے کہ اھواز میں فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ہاتھ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران میں فوجی پریڈ پر حملے کرنے والوں نے پوری یرانی قوم پر حملہ کیا ہے۔ اس میں ملوث عناصر کو عبرت ناک سزا دیں گے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اھواز حملے کی تحقیقات سے پتا چلا کہ حملہ آور امریکا سے عراق اور شام آئے مگر ان پر وہاں زمین تنگ ہوگئی۔ انہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے فنڈز فراہم کئے گئے اور انہوں نے اھواز میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اھواز میں بزدلانہ حملہ کرنے والوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ جنہوں نے ہمارے شہریوں کا خون کیا انہیں اس کی سزا ضرور ملے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز ایران کے صوبہ الاھواز میں ایک فوجی پریڈ پر چار مسلح افراد نے حملہ کرکے 25 افراد کو ہلاک اور 60 کو زخمی کردیا تھا۔ جوابی حملے میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اھواز حملے میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی اور کئی افراد کوپکڑا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی