جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی دانشور کو اسرائیلی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

منگل 25-ستمبر-2018

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے زیرحراست فلسطینی دانش ور اور انسانی حقوق گروپ ’الضمیر‘ فاؤنڈیشن کے قانونی شعبے کے ڈائریکٹر ایمن کراجہ کو چھ ماہ کے لیے قابل توسیع انتظامی قید میں منتقل کردیا ہے۔ 50 سالہ ایمن کراجہ کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے صفا سے ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے خفیہ ادارے ‘شاباک‘ کی سفارش پر ایمن کراجہ کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ انہیں ابتدائی طورپر چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے مگر بعد میں اس سزا میں بار بار غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

خیا رہے کہ احمد کراجہ کو چند روز قبل ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی