جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں طیارہ حادثے سے متعلق اسرائیلی بے بنیاد جھوٹ ہے:روس

منگل 25-ستمبر-2018

روس نے گذشتہ ہفتے شام میں اسدی فوج کے ہاتھوں مار گرائے گئے طیارے کے حادثے کا ذمہ داراسرائیل کو قرار دیا ہے۔ ماسکوکا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے شام میں جنگی طیارہ مار گرائے جانے سے متعلق بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے’ایل20‘ جنگی طیارے کو مار گرانے میں شامی فوج کی غلطی کا محرک اسرائیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے جو رپورٹ پیش کی گئی وہ بے بنیاد ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی فوج کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی فوجیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائی پرلے درجے کی مجرمانہ غفلت ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں اسدی فوج نےغلطی سے کی گئی کارروائی میں روس کا جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔ اس کے نتیجے میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ روس نے اس حملے کا الزام روس پرعاید کیا اور کہا کہ یہ واقعہ شام میں روسی فوج کی مداخلت کی وجہ سے پیش آیا۔

مختصر لنک:

کاپی