چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی میئر قاتلانہ حملے میں زخمی،حملہ آور فرار

منگل 25-ستمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے میئر پرایک شخص نے تیزدھار آلے سے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایڈووکیٹ طونی سلمان پر ایک مشتبہ شخص نے سوموار کی شام بلدیہ کے دفتر کے باہر حملہ کیا۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔

فلسطینی پولیس کے ترجمان کرنل لوئی ارزیقات کا کہنا ہے کہ ملزم حملے کے بعد فرار ہوگیا۔ اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس کی گرفتار کے لیےچھاپے مارے جا رہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی