شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 20 زخمی

پیر 24-ستمبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہد کردیا۔ فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نےبتایا کہ مشرقی غزہ میں رات گئے فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی۔ فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان سرمیں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت عماد اشتیوی کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں نے ٹائر جلا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی فوج پر سنگ باری کررہے تھے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ سے فلسطینی شہری ’حق واپسی‘ کے لیے غزہ کی سرحد پر مظاہرے کرتے ہیں۔ ان فلسطینیوں کو سنہ 1948ء کے دوران ان کےگھروں سے نکال دیا تھا اور وہ پون صدی سے غزہ میں مہاجر کے طورپر زندگی گذار رہے ہیں۔

تیس مارچ کےبعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین میں سرحد پر پرتشدد جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 186 فلسطینی شہید اور بیس ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی