شنبه 16/نوامبر/2024

ہلدی کا سپلیمنٹ جگر کے انفیکشن کا موجب بن سکتا ہے!

اتوار 23-ستمبر-2018

امریکا کی اریزونا یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق بتایا گیا ہے کہ ہلدی کا سپلیمنٹ جگر میں انفیکشن کا موجب بن سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق گھریلو خواتین چونکہ کھانوں کی تیاری میں ہلدی کا بہ کثرت استعمال کرتی ہیں۔ اس لیے انہیں ہیپا ٹائٹس جگر میں انفیکشن ہوسکتا ہے۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے ’بی ایم جی‘ میں شائع کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ہلدی کو انسانی صحت کا جزو خیال کرنے کے ساتھ ساتھ کھانوں کا بھی حصہ سممجھا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسائیڈ اور انفیکشن کو روکنے کا ذریعہ ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ 71 سالہ ایک خاتون 20 دیگر ادویات کے ساتھ آٹھ ماہ تک ہلدی کے سپلیمنٹ بھی استعمال کرتی رہی۔ آٹھ ماہ کے بعد ماہرین نے اس کے خون کے نمونوں کا معائنہ کیا جن کے مطابق جگر میں ’انزیما‘ کی مقدار میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اس بات کا اشارہ تھا کہ ہلدی کے استعمال سے جگر میں انفیکشن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی