دنیا بھر میں اسکول کا نام ذہن میں آتے ہی ایک ایسی جگہ کا تصور ابھرتا ہے جہاں ہرسو بچوں کا شور غو غا ہو مگر سربیا میں ایک ایسا پرسکون اسکول موجود ہے جس میں ہرطر خاموشی ہے کیونکہ اس اسکول میں صرف ایک بچی زیرتعلیم ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوب مشرقی سربیا گاڈزین میں ڈوکاٹ کے مقام پر یہ اسکول حال ہی میں کھلا ہے۔ اس میں صرف ایک طالبہ ہے جس کا نام ’نیکولینا نیکولینگ‘ بتایا جاتا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسکول میں چوتھی جماعت تک تعلیم دی جائے گی۔ اگر یہاں پر اور کوئی بچہ نہ داخل ہوا تب بھی اکلوتی طالبہ اپنا تعلیمی مشن جاری رکھے گی۔ نیکولینا کی عمر سات سال ہے اور وہ اس وقت پہلی جماعت میں ہے۔
اسکول کی معلمہ ملیکا میکگ نے ’اناطولیہ‘ ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ اسکول میں صرف ایک بچی زیرتعلیم ہے۔