شنبه 16/نوامبر/2024

جمعہ کو اسرائیلی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

ہفتہ 22-ستمبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تحریک واپسی کے مظاہرین پر حملہ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کی ایک ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ، براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 25 سالہ کریم محمد کلاب شہید اور 312 شہری زخمی ہوگئے۔

نامہ نگار کے مطابق مشرقی غزہ کی پٹی میں 26 ویں جمعہ کو ’انسداد ناکہ بندی‘ اور حق واپسی مظاہرے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں نے حق واپسی تحریک کا آغاز کیا۔ حق واپسی تحریک اب خونی تحریک میں تبدیل ہوچکی ہے جس میں اب تک 193 فلسطینی شہید اور  20 ہزا سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداء مین 32 کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی