چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں اسرائیلی دفاع فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے: امریکا

جمعہ 21-ستمبر-2018

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں اسرائیلی تنصیبات اور یہودی آباد کاروں کا تحفظ اور ’دہشت گردی‘ کے خلاف کارروائیاں فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون سے غرب اردن میں ’دہشت گردی‘ کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم ہے۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی آباد کاروں کا تحفظ اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیاں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد کو اسرائیل پرحملوں سے روکنے کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعاید ہوتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں دہشت گردی کے حوالےسے یہ پہلی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔اس میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے حوالے سے کس قسم کی نئی پالیسی ترتیب دی ہہے۔

رپورٹ میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے کردار کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں فلسطینی ملیشیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حماس اور اسلامی جہاد کے خلاف موثر کارروائی کریں اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کویقینی بنائیں

مختصر لنک:

کاپی