شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی بچہ شہید

جمعرات 20-ستمبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔

بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق  مشرقی رفح میں ایک ریلی کو منشتر کرنے کےلیے  اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ مومن ابو عیادہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں اٹھا کر اسپتال لے جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اددھرغزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے فلسطینی شہریوں نے غزہ عظیم الشان حق واپسی مارچ شروع کررکھا ہے۔ اسرائیلی فوج ریاستی دہشت گردی اور طاقت کا استعمال کرکے فلسطینی مظاہرن کو کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اب تک قابض فوج کی طرف سے کی گئی کارروائیوں میں180 فلسطینی شہید اور 19 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی