جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان گولیوں سے چھلنی کردیا

بدھ 19-ستمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کیا اور اسے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا۔ اس کے جسم سے خون فواروں کی طرح نکلتا رہا مگر امدادی کارکنوں کو اس کے قریب جانے اور اس کی جان بچانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

القدس میڈیا سینٹر نے بتایا کہ فلسطینی نوجوان کا بے رحمی کے ساتھ قتل کا واقعہ منگل کو المصرارہ یہودی کالونی کے قریب باب العامود میں پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کے بعد علاقے کو سیل کرکے فلسطینی شہریوں کی آمد ورفت بھی بند کردی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ بعد ازاں شہید کی شناخت محمد یوسف شعبان علیان کے نام سے کی گئی ہے اور اس کا تعلق بیت المقدس کے علاقے قلندیا سے بتایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی