چهارشنبه 30/آوریل/2025

مذہبی تہوار کی آڑ میں ہزاروں یہودیوں کی قبلہ اول میں آمد ورفت جاری

بدھ 19-ستمبر-2018

یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ مذہبی تہوار ’عید کپور‘ کی مناسبت سے ہزاروں یہودی صبح وشام قبلہ اول میں داخل ہو کر اشتعال انگیز حرکات اورتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل اور بدھ کے ایام میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مقام براق[دیوار گریہ] کے سامنے حاضری دی اور عید غفران کی مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقع پر مقبوضہ بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ عینی شاہدین اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے ’عید غفران’ کے حوالے سے دیوار گریہ کے سامنے خصوصی عبادت کی۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے یہودیوں میں سیاسی رہ نما، حکومتی شخصیات، پولیس اہلکار اور مذہبی پیشوا بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ عید کپور کے موقع پر یہودی مشروبات پینے، غسل کرنے، چمڑے کے جوتے پہننے اور کام کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی