چهارشنبه 30/آوریل/2025

کئی سال قبل زخمی ہونے والا حماس کارکن جام شہادت نوش کرگیا

منگل 18-ستمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک کمانڈر کئی سال تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کا کمانڈر 42 سالہ ھانی حلمی حسن صیام کا تعلق غزہ کے علاقے جبالیا سے تھا اور وہ چند سال قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔ ان کا غزہ میں علاج کرانے کی کوشش کی مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے اور گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔

القسام بریگیڈ نے کمانڈر صیام کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور ان کی خدمات اور آزادی کے لیے جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی