شنبه 16/نوامبر/2024

زیادہ تر لوگ گوشت کیوں کھاتے ہیں؟

منگل 18-ستمبر-2018

گوشت کو بہ طور خوراک استعمال کرنے کا سلسلہ زمانہ قدیم سے جاری ہے مگر ماضی میں لوگ گوشت زیادہ استعمال نہیں کرتے تھے۔ وقت گذرنے کے ساتھ گوشت کا استعمال بڑھتا گیا۔

آسٹریلیا کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر ناتالیا زلاٹیفکا اور ڈاکٹتر یوگین چاؤن نے ایک مشترکہ تحقیق میں کہا ہے کہ گوشت کو بہ طور خوراک استعمال کرنے کا ایک محرک نفسیاتی بھی ہے۔ مگر گوشت کھانے کے محرکات میں سماجی اور اقتصادی محرکات بھی شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پیسے والے لوگ گوشت زیادہ اور سبزیاں کم کھاتے ہیں جب کہ غریب لوگ گوشت کم اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

ماضی میں کسان پیشہ لوگ گوشت کم کھاتے تھے مگر بادشاہ، امراء اور دیگر طبقوں کے افراد گوشت کا وافر استعمال کرتے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ گوشت کھانے والے کسانوں کی نسبت زیادہ امیر تھے۔

مختصر لنک:

کاپی