فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کے مختلف واقعات میں ایک صحافی سمیت متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر خان یونس شہر میں فلسطینی مظاہرین پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل سواروں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں الخزعہ کے مقام پر حق واپسی کیمپوں میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے تین فلسطینیوں کو یوسف النجار اسپتال منتقل کیا یا ہے۔ زخمی ہونے والے ایک شہری کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر تین صوتی بم بھی پھینکے گئے۔