جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد کے رہ نما کی اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست میں توسیع

اتوار 16-ستمبر-2018

اسرائیل کی فوجی عدالت ’سالم‘ نے زیر حراست اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ بسام السعدی کی انتظامی قید میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رہ نما کی قید میں مزید توسیع کی منظوری دی۔ الشیخ بسام السعدی کی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار 58 سالہ السعدی کو 19 مارچ کو حراست میں لیا تھا۔ ام کی مدت حراست میں نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ 10 سال تک صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل  رہ چکے ہیں۔ان کے دو بچے شہید بھی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی