شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی بچی اسپتال لے جانے والی ایمبولینس روک لی

اتوار 16-ستمبر-2018

فلسطینیوں کے خلاف صہییونی ریاست کے نسل پرستانہ مظاہر آئے روز دیکھنے کو ملتے ہیں۔  ایسا ہی ایک تازہ واقعہ گذشتہ روز مشرقی بیت المقدس میں دیکھنے میں آیا جب قابض اسرائیلی پولیس نے ایک شدید بیمار فلسطینی بچی کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس کو روک لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کے حکام نے بتایا کہ ایک فلسطینی لڑکی 12 سالہ  نورالدین صندوقہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں اسرائیلی خواتین پولیس اہلکاروں نے ایمبولینس کو روک لیا۔ ایمبولینس کئی گھنٹے تک بغیر کسی وجہ کے روکی گئی۔ اس موقع پرجب امدادی کارکنوں اور مریضہ کے اہل خانہ نے احتجاج کیا تو صہیونی پولیس نے انہیں گالیاں دیں اور نسل پرستانہ سلوک کا مظاہرہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی