شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں نے زیتون کے 200 پھل دار پودے نذرآتش کر دیے

ہفتہ 15-ستمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں المنیا کے مقام پر فلسطیی شہریوں کے زیتون کے باغات پر حملہ کر کے کم سے کم 200 پھل دارپودے نذرآتش کر ڈالے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق المنیا کی دیہی کونسل کے چیئرمین زاید کوازبہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے رات کی تاریکی سے فایدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینیوں کے زیتون کےباغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 10 دونم پر پھیلے زیتون کے درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

نذرآتش ہونے والے زیتون کے پھل دار پودے اورباغ الخلیل کے شہر سعیر سے تعلق رکھنے والے الطور خاندان کی ملکیت تھے۔

خیال رہے کہ یہودی شرپسندوں کی جانب سے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب ان دنوں زیتون کے پھل اتارنے کا موسم شروع ہو چکا ہے.

مختصر لنک:

کاپی