بُہت سے لوگ نیند کی حالت میں بھی باتیں کرتے ہیں۔ اگرکوئی شخص آپ سے کہے کہ میں نے آپ کو نیند میں باتیں کرتے سنا ہے تو شاید آپ اس کی بات پر یقین نہ کریں مگر یہ ایک حقیقت ہے اور بہت سے لوگ اس عارضے کاشکار ہوتے ہیں۔
نیند کی حالت میں بعض انسان کی زبانوں سے نکلنے والے الفاظ بے معنی ہوتے ہیں۔ ایسے الفاظ باطنی بیداری کی علامت ہیں مگر یہ کیفیت چند سیکنڈز سے زیادہ نہیں ہوتی۔
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند میں باتیں کرنا اضطراب کی علامت ہے۔ عموما یہ کیفیت بچوں اور نوجوان لڑکوں میں دیکھی جاتی ہے۔ اس کا نفسیاتی علاج بھی ممکن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے عالم میں باتیں کرنے کی کیفیت 120 سکینڈ تک رہ سکتی ہے۔