اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کے بیرون ملک خفیہ ادارے ’موساد‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی اور بیرون ملک اسرائیلی مفادات کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے ادارے کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ صہیونی ریاست کو درپیش مشکلات کا تدارک کیا جاسکے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ’موساد‘ نے 2 ارب شیکل کا اضافی بجٹ مانگا ہے۔
عبرانی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موساد نے اپنے کارندوں کی تنخواہوں اور دیگر مالی مراعات اضافے کا مطالبی کیا ہے تاکہ بیرون ملک صہیونی ریاست کو درپیش سلامتی کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔
ادھر اسرائیلی وزارت خزانہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی اس تجویزپر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ موساد کے لیے قومی پیدوارا کے6 فی صد کو موساد کے بجٹ کے لیے مختص کیا جائے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے دو خفیہ اداروں ’موساد‘ اور ’شاباک‘ نے 72 ارب شیکل سالانہ خرچ کرتے ہیں۔