چهارشنبه 30/آوریل/2025

مقبوضہ فلسطین میں جامع مسجد شراب خانے اور میوزیم میں تبدیل

جمعرات 13-ستمبر-2018

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست نے المجدل شہر میں ایک تاریخی جامع مسجد کو شراب خانے اور عجائب گھر میں تبدیل کرنے کی اشتعال انگیز جسارت کی ہے جس پر فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر کفر کنا کے قریب المجدل کے مقام پرواقع صلاح الدین ایوبی دور کی مسجد کو پہلے میوزیم میں تبدیل کی گئی۔ بعد ازاں مسجد کو مے خانےمیں تبدیل کیا گیا ہے۔

’اپنا وطن پہچانیے‘ کےنام سے قائم کردہ ایک گروپ نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں جامع مسجد المجدل کے اندرونی ہال اور دیواریں دکھائی گئی ہیں جن پر جانوروں اور انسانوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد کے اندر انسانی مجسمے، مورتیاں اور فن پاروں کی آڑ میں دیگر توہین آمیز چیزین رکھی گئی ہیں۔ مسجد کے ایک طرف شراب کی بوتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

فلسطینی کارکنوں کا کہنا ہے کہ المجد جامع مسجد صلاح الدین ایوبی کے دور میں فلسطین کی صلیبیوں سے آزادی کےبعد تعمیر کی گئی تھی۔ یہ مسجد ممالک کے طرز تعمیر پر ڈیزائن کی گئی تھی۔

فلسطینی قانون دان خالد زبارقہ نے اس فوٹیج کےبارے میں بات کرتے ہوئے تصدیق کی یہ جامع مسجد المجدل ہی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجد کی مسجد فلسطین کی تاریخی اور قدیم مساجد میں سے ایک اور فلسطین کے تاریخی وثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔ اس کے منبرو محروم اپنی مخصوص طرز تعمیر کی وجہ سے تاریخی فن پارے اور اسلامی فن تعمیر کا شاہ کار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی